لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ ڈرائیور کی 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ، ملزم نے بچی کو زبردستی گھر میں کھڑی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کو cctv فوٹیج میں بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے،متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم اس سے قبل بھی 2 بار بچی سے زیادتی کر چکا ہے۔

والدہ کے بیان پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرومانی روڈ گلبرگ سے گرفتار کرلیا،  ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ   ملزم عمر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اسے جنڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News