صدر زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دیدی

صدر زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دیدی
کیپشن: صدر زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق یہ قانون پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم قدم ہے۔ نیا قانون سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت مضبوط بنائے گا۔

‎اعلامیے کے مطابق قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بل میں تین سالہ سن سیٹ کلاز شامل ہے، تاکہ مدت محدود رہے۔ قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News