اسلام آباد کے گھر میں اچانک بند ر کی انٹری، کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد کے گھر میں اچانک بند ر کی انٹری، کھیلنے کی ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک گھر میں   بندر کے گھر میں کھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی  ہے۔

سیکٹر ایف ایٹ فور میں واقع گھر میں اچانک بندر کی انٹری، گھر کے مکینوں نے بندر کو دیکھتے ہی کمرے بند کرلیے جبکہ  علاقہ مکینوں نے بندر کو قابو کرنے کے لئے وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔

بندر کے گھر میں کھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ بندر کبھی ایک کرسی تو کبھی تو دوسری پر بیٹھتا رہا، بندر نے پاس بیٹھی بلی سے شرارت کی اور گملے پر جابیٹھا۔

وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ   بندر کو محفوظ طریقے سے پکڑ لیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف ٹیم کی جانب سے بندر کو دوبارہ جنگل میں چھوڑنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News