وزیر اعلی مریم نواز  کافلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم بچوں سے اظہارِ شفقت،گود میں بٹھا کر پیار کیا

وزیر اعلی مریم نواز  کافلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم بچوں سے اظہارِ شفقت،گود میں بٹھا کر پیار کیا

(ویب ڈیسک ) وزیراعلی مریم نواز کی کلاس روم میں بچوں سے خوش گوار موڈ میں بات چیت ہوئی۔ بچوں کے وائٹ بورڈ پر نام لکھنے پر انعامات دئیے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز چوتھے روز بھی فیلڈ میں ہیں ۔ مریم نواز قصور ڈی پی ایس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچ گئیں۔انہوں نے   سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور مسائل دریافت کئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عارضی ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی۔ مزاج پرسی  اور دلاسہ دیا۔

خاتون سے اظہار تشکر کیا کہ ریسکیو ٹیم نے کال پر فورآ پہنچ کر سیلابی ریلے سے نکالا اور کیمپ منتقل کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کا بہت شکریہ ، ہمیں سیلاب سے نکالا بھی اور یہاں لائے۔

مریم نواز  نے فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم بچوں سے اظہارِ شفقت کیا اورگود میں بٹھا کر پیار کیا۔انہوں نے  کلاس روم میں بچوں سے خوش گوار موڈ میں بات چیت  کی اوربچوں کے وائٹ بورڈ پر نام لکھنے پر انعامات دئیے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو فلڈ ریلیف کیمپ کے بارے میں بریفننگ دی گئی۔ سیلاب کی وجہ ضلع قصور کے 29 گاؤں متاثر ہوئے جبکہ    18300آبادی کاانخلا و ریسکیو کیا گیا۔ضلع قصور میں 36129 مویشی بھی بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔

قصور ریلیف کیمپ میں دھوپ سڑی، مبوکے،اولہ کے، نگر ایمن پورہ مائی والا فتی والا اور دیگر علاقوں سے  متاثرین شامل ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین  کوخود بوٹس سے نکا لا اور گاڑیوں پر ریلیف کیمپ منتقل کیا۔

ریلیف کیمپ میں 60 خاندان اور 312 افراد مقیم  ہیں جبکہ  کھانے کا بہترین انتظام  کیا گیا ہے۔ریلیف کیمپ میں مقیم   سیلاب متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے لئے پڑھائی بھی جاری ہے۔

سیلاب متاثرین کے لئے تین ڈاکٹر اور طبی عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہے۔فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ میں 170- افراد علاج معالجے کی سہولت سے مستفید ہوئے۔

Watch Live Public News