اداکار وہاج علی کی ہدایتکار سیفی حسن سے تلخ کلامی، طیش میں آکر کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

اداکار وہاج علی کی ہدایتکار سیفی حسن سے تلخ کلامی، طیش میں آکر کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین اور ان کے چاہنے والوں کو  مایوس کردیا، کیونکہ ویڈیو میں اداکار کو غصے سے چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو اداکار وہاج علی اور اداکارہ سحر خان کے نئے ڈرامہ’ جن کی شادی ان کی شادی‘ کے سین کی عکسبندی سے پہلے کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس ڈرامے کی ہدایت کار سیفی حسن اداکار وہاج علی کو لائن یاد کروا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں’ میرے دل میں، میرے دل میں‘ جس پر اداکار کا پارہ ہائی ہوگیا اور چلاتے ہوئے وہی لائنیں دوہرائیں جس پر ڈائریکٹر سیفی حسن منہ تکتے رہ گئے۔ 

وہاج علی نے طیش میں آتے ہوئے اردگرد کھڑے لوگوں سے سوال کرتے ہوئے سیفی حسن کے بارے پوچھا ’یہ ڈاکٹر ہیں یا ڈائریکٹر‘، اور سیفی حسن پر شدید چلاتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

Watch Live Public News