پاکستان اور آرمینیا نے سفارتی تعلقات قائم کرلیے

پاکستان اور آرمینیا نے سفارتی تعلقات قائم کرلیے

(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کا اعلان کردیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر بیان میں کہا کہ انہوں نے اور آرمینیا کے وزیر خارجہ آرات میر زویان نے چین کے شہر تیانجن میں سنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے  قیام کے  مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے  اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ  چند روز قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔

Watch Live Public News