ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی انتقال کرگئے

ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی انتقال کرگئے
کیپشن: ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: سابق رکن پنجاب اسمبلی، سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حاجی احسان الدین قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

حاجی احسان الدین قریشی کا شمار مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور وفادار رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ پارٹی کے بانی کارکنوں میں شامل تھے اور طویل عرصے تک ملتان کی سیاسی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔

مرحوم حاجی احسان الدین قریشی پنجاب اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے تھے۔ انہوں نے پنجاب کی صوبائی کابینہ میں وزیر اوقاف کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News