(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں ترک مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی،جس میں ترک سفیر عرفان نذیراوغلو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا،اس کے علاوہ پاکستان اور ترکیہ کے باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں ترک مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فوج کے افسران، ترک سفارتخانے کے حکام اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ترکیہ کے عوام اور مسلح افواج کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔