ویب ڈیسک: دنیا بھر میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں عروج پر ہیں، جبکہ پاکستان میں بھی 2025 کے آخری سورج نے اپنی کرنوں سے آسمان کو روشن کر دیا ہے۔
لاہور اور کراچی میں سال 2025 کے آخری طلوع آفتاب کے حسین مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے۔ کراچی کے ہل پارک میں شہری 7:15 بجے سال کے آخری سورج کی کرنوں کو دیکھنے کے لیے پہنچے، جہاں قدرت نے ایک شاندار منظر پیش کیا۔
نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ نئے سال کا پہلا جشن منانے کے لیے تیار ہے، جہاں ہر سال روایتی انداز میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر بھی سال نو کی آمد پر آتشبازی کا شاندار شو ہوگا۔ دیگر ممالک میں بھی نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں، اور شہریوں کی خوشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔