ویب ڈیسک: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) نے طلبہ کی ہینڈ رائٹنگ بہتر بنانے کے ایک منصوبے کو حتمی شکل دے کر منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ایجوکیشنل نیشنل سروسز ( سی این ایس) کے ساتھ باقاعدہ معاہدے پر دستخط بھی کر دیے گئے ہیں۔
معاہدے کے تحت پی ای ایف سے منسلک اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو ہینڈ رائٹنگ، تحریری مہارتوں اور خطاطی کی خصوصی تربیت دی جائے گی، تاکہ ان کی مجموعی تعلیمی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔
پی ای ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) بشریٰ نصیر اور سی این ایس کے چیف ایگزیکٹو امجد حسن نے معاہدے پر دستخط کیے، جس کے ساتھ ہی اس منصوبے کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔
اس منصوبے کا مقصد بنیادی تعلیمی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور پی ای ایف کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تحریری اظہار کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔