ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترامیم پر غور کرنا چاہیے:فوادچودھری

ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترامیم پر غور کرنا چاہیے:فوادچودھری
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کے لئے آئینی ترامیم پر غور کرنا چاہیے۔ اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہوگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے لکھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار آج ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر جو تاریخی سٹینڈ لیا اس سے ان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1488014142447493125?s=20&t=B-Vz7_r2qZlNOpwks1TUqg فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہےم جسٹس گلزار احمد جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دیئے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اس سال سپریم کورٹ میں 5 جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں۔ پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئےآئینی ترمیم پر غور کرنا چاہیے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1488018968241713153?s=20&t=B-Vz7_r2qZlNOpwks1TUqg وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہوگا۔ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سر جوڑیں۔

Watch Live Public News