پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات شروع

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات شروع
لاہور : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا وفد نویں جائزہ اجلاس کے لئے پاکستان پہنچ گیا ہے ، اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی معاشی ٹیم کے ساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈار مذاکرات کر رہے ہیں، ملاقات میں طارق پاشا، طارق باجوہ اور سیکرٹری فنانس شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا جو کہ 10 دن تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں 4 دن تک تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں 1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) اور وزارت خزانہ کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا ۔ وفد توانائی شعبے میں گردشی قرضے کی صورتحال، معاشی پالیسیوں میں استحکام کیلئے روڈ میپ اور مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے لے لئے اقدامات کا جائزہ لے گا ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔