تمام سیاسی قوتیں پاکستان دشمنوں کیخلاف متحد ہوجائیں ، وزیر اعظم

تمام سیاسی قوتیں پاکستان دشمنوں کیخلاف متحد ہوجائیں ، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیغام میں کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں پاکستان دشمنوں کیخلاف متحد ہوجائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا کہ ' دہشت گرد بہیمانہ کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف وہراس پھیلانا اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف عظیم قربانیوں سے حاصل ہونے والی ہماری کامیابیاں رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو میرا پیغام ہے کہ پاکستان دشمنوں کے خلاف متحد ہوں۔ ہم اپنے سیاسی جھگڑے بعد میں لڑلیں گے۔ خیال رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے میں شہادتوں کی تعداد 100ہوگئی،165 سے زیادہ افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہےکہ اسپتال میں بم دھماکے کے57 زخمی زیر علاج ہیں۔ دھماکے سے مسجدکا بڑا حصہ شہیدہوگیا،میتوں اور زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالنے کےلئے آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔