ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبردار ی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔
جسٹس منصور نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں62 ون ایس کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہےکہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔
جسٹس منصور نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہرکو فیصلے کا فائدہ نہیں ہوگا، جسٹس جمال نے کہا کہ لگتا ہے حماد اظہر سرینڈر نہیں کرنا چاہتے۔
بعد ازاں حماد اظہر کے وکیل نے عدالت سے اپیل واپس لے لی اور سابق وزیر نے انتخابات سے دستبرداری کا بھی اعلان کردیا۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے۔