باجوڑ میں این  اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

باجوڑ میں این  اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

(ویب ڈیسک )  خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک  ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کے علاقے صدیق آباد آزاد امیدوار ریحان زیب پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ریحان زیب کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ریحان زیب  پاکستان تحریک انصاف کے کارکن تھے  اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے تھے۔   پولیس نے بتایا کہ  فائرنگ سے ریحان زیب کے تین ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ریحان زیب خود کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہونے کا دعویٰ کررہے تھے تاہم  پارٹی نے اس حلقے میں انتخابی ٹکٹ گل ظفر خان کو دیا تھا۔

Watch Live Public News