لاہور کی شاہراہوں پر خواتین غیر محفوظ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی

 لاہور کی شاہراہوں پر خواتین غیر محفوظ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی
کیپشن: لاہور کی شاہراہوں پر خواتین غیر محفوظ,سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی

ویب ڈیسک: لاہور کی شاہراہوں پر خواتین غیر محفوظ، لٹیرے سرعام وارداتیں کرنے لگے۔ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں راہ چلتی خاتوں سے لٹیرے بیگ چھین کر فرار ہوگئے،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں گروپ کو خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان گھریلو کام و دفاتر کیلئے آتی جاتی خواتین سے پرس،موبائل چھین کر فرار ہوتے تھے۔سنچر گروپ سے  چھینے گئے 2 موبائلز، چوری شدہ موٹر سائیکل و پستول برآمد کرلی گئی ہے۔ملزمان ہارون اور محسن کیخلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News