(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں ہونے والی مختلف کارروائیوں میں 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔کلاچی میں ہونے والی کارروائی میں 4 خارجی شدگرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف چار کارروائیاں کیں ۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں جھڑپیں ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہونے والی کاروائیوں میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے ۔ ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مارے جانے والے دہشت گرد نا صرف سیکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
وزیر اعظم کی سیکیورٹی فورسز کی تعریف:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کولاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔انہوں نے ان آپریشنز میں 10 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔