اسپیڈواور گرین الیکٹرک بسیں بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئیں

اسپیڈواور گرین الیکٹرک بسیں بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئیں
کیپشن: اسپیڈواور گرین الیکٹرک بسیں بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئیں

ویب ڈیسک: لاہور میں بسنت کے تہوار کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، اسی سلسلے میں اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں کو خوبصورت ثقافتی رنگوں سے سجا دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق 6 سے 8 فروری تک بسنت کے تین روزہ تہوار کے دوران شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ ان دنوں میٹرو بس، اورنج لائن، اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں میں شہری بغیر کسی کرائے کے سفر کر سکیں گے۔

بسنت کے موقع پر ضلع لاہور اور پنجاب کی حدود سے باہر سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، تاہم دھاتی ڈور اور ممنوعہ کیمیکلز کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بسنت کے تینوں دن موسم خوشگوار رہے گا، آسمان پر بادل چھائے رہیں گے جبکہ ہوائیں بھی چلتی رہیں گی، جس سے شہری موسمِ بہار کے اس تہوار سے بھرپور لطف اٹھا سکیں گے۔

Watch Live Public News