لاپتہ صحافی رانا شاہد کو بازیاب کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

لاپتہ صحافی رانا شاہد کو بازیاب کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم
کیپشن: لاپتہ صحافی رانا شاہد کو بازیاب کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے سمبڑیال پولیس کو لاپتہ صحافی رانا شاہد کو بازیاب کرکے 6 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے لاپتہ صحافی رانا شاہد بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے فراز شاہد کہ درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ سمبڑیال پولیس لاپتہ صحافی رانا شاہد کو بازیاب کرکے 6 اگست کو پیش کرے۔

یاد رہے کہ سمبڑیال پریس کلب کے چیئرمین رانا شاہد محمود کے اغوا کا مقدمہ سمبڑیال میں درج ہے۔

Watch Live Public News