(ویب ڈیسک ) براڈ پیک پر لاپتہ ایک اور کوہ پیما کی میت کی شناخت ہو گئی ہے۔
پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں براڈ پیک پر ہنزہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت کی شناخت ہوئی۔
سہیل سخی کی میت کوآرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے براڈ پیک سے اسکردو منتقل کیا جائے گا۔
31 جولائی کو براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے مجموعی طور پر10 کوہ پیما لاپتہ ہوئے،جن میں 9 غیر ملکی کوہ پیما شامل تھے۔
لاپتہ 10 کوہ پیماؤں میں سے7 کی میتوں کو ریسکیو کرکے متعلقہ ممالک روانہ کیا جا چکا ہے۔