پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا
کیپشن: پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

پاکستان نے خلائی تحقیق کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے شیچانگ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا جدید ترین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج صبح چین سے لانچ کیا گیا، اس موقع پر سپارکو کے سائنسدان بھی چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں موجود تھے۔

یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ لانچ کی تقریب کو سپارکو ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں براہ راست نشر کیا گیا، جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا ویڈیو پیغام بھی تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔

یہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پاکستان کو انفراسٹرکچر کی نگرانی، شہری پھیلاؤ، سیلاب، زمینی کھسکاؤ اور زلزلوں کی بروقت پیشگوئی جیسے اہم مقاصد میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کی مدد سے سی پیک سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کو بھی سہارا ملے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی پہلے ہی پانچ سیٹلائٹس خلا میں متحرک ہیں اور قومی سطح پر مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Watch Live Public News