پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ، بھارتی سیاستدانوں کی چیخیں، مودی پر سخت تنقید

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ، بھارتی سیاستدانوں کی چیخیں، مودی پر سخت تنقید
کیپشن: پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ، بھارتی سیاستدانوں کی چیخیں، مودی پر سخت تنقید

ویب ڈیسک: حالیہ پاک-بھارت کشیدگی اور مختصر جنگ کے بعد جہاں میدان جنگ میں پاکستان نے بھرپور دفاع کیا، وہیں سفارتی محاذ پر بھی اہم کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔ انہی کامیابیوں کی ایک جھلک اس وقت سامنے آئی جب امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد بھارتی سیاسی حلقوں اور میڈیا میں شدید اضطراب دیکھنے میں آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک بھارتی سیاستدان نریندر مودی کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں، ’’پاکستان اور امریکا کا ایلو ایلو چل رہا ہے اور آپ ابھی تک ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ مودی ’ماگا، میگا‘ جیسے نعروں میں الجھے رہے جبکہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے طنزاً کہا کہ ’’ٹرمپ تو اب کہہ رہا ہے، I Love Pakistan!‘‘

سوشل میڈیا پر صارفین بھی اس صورت حال پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے لکھا: ’’ بھارتی پارلیمنٹ میں تو اب پاکستان کی لو اسٹوری چل رہی ہے۔‘‘

صحافی سعدیہ خالد نے اپنے تبصرے میں کہا، ’’ بھارتی پارلیمنٹ کی چیخیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو ناکام کر دیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک جامع معاہدہ طے پا چکا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس وقت وہ ایک ایسی آئل کمپنی کے انتخاب کے عمل میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی، اور شاید مستقبل میں پاکستان بھارت کو بھی تیل فراہم کرے۔

Watch Live Public News