ویب ڈیسک: 9 مئی مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور حساس اداروں پر حملے کے کیس میں فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چودھری اور زین قریشی کو بری کردیا جبکہ خیال کاسترو کو3 سال اور صاحبزادہ حامد رضا کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنایا جس میں 166 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزائیں سنائیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حساس ادارے پر حملہ کیس میں 185 میں سے 108ملزمان کو سزا سنائی اور دیگر کو بری کر دیا۔
رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور حامد رضا کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے غلام محمد آباد میں درج 9 مئی کے مقدمے میں 66 ملزمان میں سے 8 ملزمان کو بری کر دیا جب کہ 58 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزا سنائی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا سنائی، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جو تمام افراد کی دی گئی سزاؤں میں سب سے کم ہے۔
عدالت نے سیال کاسترو، فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کر دیا۔
چند روز قبل بھی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ، احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ مقدمہ 832 سول لائن حساس ادارے حملہ کیس، مقدمہ 835 سول لائن جلاو گھیراو اور پولیس حملہ کیس اور مقدمہ 1277 تھانہ غلام محمد آباد جلاو گھیراو ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملہ کے تحت درج کیا گیا تھا۔