ویب ڈیسک: میچ فکسنگ میں پابندی کی سزا ختم ہونے کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن راس مرے ٹیلر کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق کپتان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بورڈ حکام نے کہا کہ امید ہے برینڈن ٹیلر کی شمولیت سے ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق کپتان کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کی تھی جو 25 جولائی کو ختم ہوئی ہے۔
زمبابوے اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ 7 اگست کو شروع ہوگا۔