پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم کیوں؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم کیوں؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ روز سست روی اور تعطل شکار رہی جبکہ متعدد انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (ISPs) بشمول نیاٹیل اور پی ٹی سی ایل بھی مسائل سے دوچار رہے۔

نیاٹیل کے ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر کی جانب سے جاری ایک ای میل کے مطابق انٹرنیٹ کی یہ مشکلات کئی وجوہات کی بنا پر سامنے آئی ہیں جو بیک وقت مختلف نوعیت کے متاثرہ ٹریفک سے جڑی تھیں۔ 

انٹرنیشنل ایسٹ باؤنڈ ٹریفک میں مسئلہ: نیاٹیل کے ایک اپ اسٹریم پرووائیڈر کے متاثر ہونے کے باعث بین الاقوامی ٹریفک متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے رفتار سست اور کنیکشن غیر مستحکم ہوگئے۔

مائیکروسافٹ سروسز کی خرابی: آؤٹ لک، مائیکروسافٹ ٹیمز اور ون ڈرائیو جیسی ایپس بھی ملک بھر میں مسائل کا شکار ہیں۔

کلاؤڈ فلیئر ہوسٹڈ سروسز متاثر: وہ ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز جو کلاؤڈ فلیئر کے انفراسٹرکچر پر انحصار کرتی ہیں، ان تک رفتار انتہائی سست ہیں یا مکمل طور پر ناقابلِ رسائی ہیں۔

نیاٹیل نے واضح کیا کہ یہ مسائل ایک دوسرے سے الگ ہیں، تاہم ان کے بیک وقت پیش آنے کی وجہ سے صارفین کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ دیگر ISPs نے بھی اسی نوعیت کے مسائل رپورٹ کیے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ کسی ایک کمپنی تک محدود نہیں۔

ٹیکنیکل ٹیمیں مسائل کی وجوہات جانچنے اور انہیں حل کرنے پر کام کر رہی ہیں، تاہم ابھی تک انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کے لیے کوئی حتمی ٹائم لائن جاری نہیں کی گئی۔

 

Watch Live Public News