موت کے کنویں میں کرتب دکھانے والاموٹرسائیکل سوار گرگیا،خوفناک واقعہ کی ویڈیو

موت کے کنویں میں کرتب دکھانے والاموٹرسائیکل سوار گرگیا،خوفناک واقعہ کی ویڈیو

ویب ڈیسک:سرکس یا میلے میں عوام لطف اندوز تو ہوتے ہی ہیں مگر  ان میں ایک خطرناک کرتب بھی اکثر دیکھنے کو ملتا ہے جس کو دیکھنے کے لئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کی کمزور دل والے اس اسٹنٹ کو نہیں دیکھ پاتے، جہاں ہاں! سرکس یا میلے میں’ویل آف ڈیتھ‘ موت کا کنویں، جس میں کار یا موٹرسائیکل سوار اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے عوام کو کرتب دکھاتا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں موٹرسائیکل کرتب دکھاتے گر گیا۔

اتر پردیش کے ضلع مہاراج گنج میں ایک مقامی میلے کے دوران ایسا ناقابلِ یقین واقعہ پیش آیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا،  اٹہیا شِو مندر میں لگے ’ویل آف ڈیتھ‘ ( موت کےکنویں) کے کرتب کے دوران ایک موٹرسائیکل سوار اپنا توازن کھو بیٹھا اور چلتی تیز رفتار بائیک سے گر گیا۔

حیرت انگیز طور پر، بائیک سوار کے گرنے کے بعد بھی موٹر سائیکل کئی منٹ تک کنویں کے اندر خود بخود گھومتی رہی، جس سے وہاں موجود تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اچانک پیش آنے والے اس منظر سے میلہ گاہ میں بھگدڑ مچ گئی اور منتظمین نے فوری طور پر شو روک دیا۔ خوش قسمتی سے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کی ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اسے ’’حیران کن‘‘ اور ’’ناقابل یقین‘‘ قرار دے رہے ہیں کیونکہ سوار کے گرنے کے باجود بھی موٹرسائیکل خودبخود کنویں چلتی رہی۔

Watch Live Public News