چینی بحران پر حکومت کا ایکشن ،ملک میں  موجود تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا

چینی بحران پر حکومت کا ایکشن ،ملک میں  موجود تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا

(ویب ڈیسک ) حکام کے مطابق 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔

ملک میں جاری چینی بحران پر حکومت نے شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق  18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے،چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری ہونگے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔

ذرائع کے مطابق  فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا۔

وزارت فوڈ حکام کا کہنا ہے کہ  تمام شوگر ملز میں چینی سٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات کردیے گئے ہیں ،شوگر ملوں کے چینی سٹاک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگادیا گیا۔

Watch Live Public News