ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مصر کا سرکاری دورہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصری وزیر دفاع سے اہم ملاقات کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سوئز کینال اتھارٹی کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر مرزا نے مصر کے وزیر دفاع و دفاعی پیداوار،مسلح افواج کے کمانڈر انچف جنرل عبدالمجید احمد سقر ، سوئز کنال اتھارٹی کے چیئرمین ایڈمرل اسامہ منیر محمد ربیع اور جامعۃ الازہر کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد احمد الطیب سےبھی ملاقات کی۔
دو طرفہ دفاعی تعاون، سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور مصر کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور تربیتی تعاون پر زور دیا گیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ پر زور دیا، مصری قیادت نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کی تعریف کی۔