ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں صرف ایک روز کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا۔ اس موقع پر پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔