اداکارہ عروبہ مرزا کے الزامات پر ثاقب چدھڑ کا ردعمل

اداکارہ عروبہ مرزا کے الزامات پر ثاقب چدھڑ کا ردعمل
کیپشن: اداکارہ عروبہ مرزا کے الزامات پر ثاقب چدھڑ کا ردعمل

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ عروبہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے مبینہ پرانے چیٹ اسکرین شاٹس پر ردعمل دیتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ثاقب چدھڑ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے پیغامات ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے نہیں بھیجے گئے بلکہ یہ کسی جعلی اکاؤنٹ سے منسوب کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا اصل اکاؤنٹ خود استعمال کرتے ہیں اور مبینہ چیٹس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا، "عروبہ مرزا کبھی بھی میرے لیے اہم نہیں رہیں، اور دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے۔"

واضح رہے کہ اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر چند مبینہ پرانے چیٹ اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں بظاہر ثاقب چدھڑ کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی جانب سے گفتگو کا آغاز کرنے اور اسنیپ چیٹ پر بات چیت جاری رکھنے کی درخواستیں دکھائی گئی ہیں۔

اداکارہ نے ان اسکرین شاٹس کے ساتھ لکھا، "مومنہ اقبال، سیدہ طوبیٰ اور اب میں بھی۔"

Watch Live Public News