پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 31 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 31 مارچ 2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 55 پیسے کی کمی کردی گئی.نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 55 پیسے کمی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 6 پیسے مقرر

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ سید نوید قمر کا اہم بیان، اگر ن لیگ اور جے یو آئی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے کا فیصلہ کریں گی تو ہم بھی قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے پر مجبور ہوں گے، نوید قمر

وزیر اعظم کی ایف بی آر کی کارکردگی کی تعریف. ایف بی آر نے مارچ میں 41 فیصد زیادہ 460 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جولائی 2020 تا مارچ 2021 تک 3380 ارب روپے جمع کئے، ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 9 ماہ میں گذشتہ سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا وزیر اعظم

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔