اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے،جس کے بعد مٹی کا تیل 180روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے فی لیٹر سستا ہوکر 174 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رات 12 بجے سے 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔