کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ؟بڑی خبرآگئی

کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ؟بڑی خبرآگئی
کیپشن: کل سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ؟بڑی خبرآگئی

پبلک نیوز: اگلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ 14 روز میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 5.47 ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ برطانوی برینٹ 82.53 ڈالر سے بڑھ کر 87 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریبا 5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور امریکی خام تیل 78.18 ڈالر سے بڑھ کر 83.17 ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات 10 روپے سے زائد مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف شرط پر پٹرولیم لیوی 100 روپے تک بڑھائی جا سکتی ہے اور اس وقت پٹرولیم پر فی لیٹر 60 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے جبکہ حکومت کی پٹرولیم پر کاربن لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز ہے اور کاربن لیوی کی مد میں 20 سے 30 روپے فی لیٹر بڑھائی جا سکتی ہے۔
آج وزیر اعظم شہباز شریف کو سمری پیش کی جائے گی،وزیر اعظم پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دیں گے،وزیر اعظم کی منظوری سے اوگرا آج حتمی نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

Watch Live Public News