شاہین کو کپتانی سے ہٹانے پر شاہد آفریدی نے بڑا بیان دیدیا

شاہین کو کپتانی سے ہٹانے پر شاہد آفریدی نے بڑا بیان دیدیا
کیپشن: shahid afridi
سورس: web desk

ویب ڈیسک:شاہد خان آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین خان آفریدی کی جگہ بابراعظم کو کپتان بنائے جانے پر کہا کہ میں پی سی بی کی   سلیکشن کمیٹی میں موجود بہت تجربہ کار کرکٹرز کے فیصلے سے حیران ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ   بابراعظم کو کپتان بنانے سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پرحیران ہوں،اگر تبدیلی ضروری تھی تو محمد رضوان بہترین انتخاب تھے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ بابراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور بھرپور حمایت جاری رکھوں گا۔

شاہد آفریدی نے کہا لیکن اب نئے کپتان کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تومیں پاکستان  کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

بابر اعظم ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کی ایک مرتبہ پھر قیادت کریں گے۔ سلیکشن کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی طرف سے منظوری دی گئی ہے۔

 بابر آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بطور کپتان ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔