ایران کی منظوری کے بغیر کوئی جہازآبنائے ہرمز سے نہیں گزرسکتا،ایرانی عہدیدار

ایران کی منظوری کے بغیر کوئی جہازآبنائے ہرمز سے نہیں گزرسکتا،ایرانی عہدیدار
کیپشن: ایران کی منظوری کے بغیر کوئی جہازآبنائے ہرمز سے نہیں گزرسکتا،ایرانی عہدیدار

ویب ڈیسک: ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والا کوئی بھی جہاز ایران کی منظوری کے بغیر اس اہم آبی گزرگاہ سے نہیں گزر سکتا۔

عہدیدار کے مطابق ہر جہاز کی دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ایران کے سکیورٹی قوانین اور شرائط پر پورا اترتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک ایران کے مخالف ممالک سے تعلق رکھنے والے کسی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور آئندہ بھی ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ایران کی پارلیمنٹ کی حالیہ قانون سازی کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کے ذریعے نہ صرف ٹول سسٹم متعارف کرایا گیا بلکہ ایران کی اجازت کے بغیر آزادانہ گزرگاہ کے حق کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ بعض غیر جارحانہ اور ایران کے ساتھ ہم آہنگ جہازوں کو مخصوص شرائط کے تحت گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، تاہم مجموعی صورتحال کے باعث عالمی جہاز رانی، توانائی کی ترسیل اور تجارت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سینکڑوں جہاز اجازت اور کلیئرنس کے انتظار میں ہیں، جس سے عالمی سطح پر سپلائی چین پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News