طالبان رجیم کی عسکریت پسندی اور بھارت،اسرائیل گٹھ جوڑ خطےکے استحکام کیلئے خطرہ

طالبان رجیم کی عسکریت پسندی اور بھارت،اسرائیل گٹھ جوڑ خطےکے استحکام کیلئے خطرہ
کیپشن: طالبان رجیم کی عسکریت پسندی اور بھارت،اسرائیل گٹھ جوڑ خطےکے استحکام کیلئے خطرہ

ویب ڈیسک: طالبان رجیم کی عسکریت پسندی اوربھارتی پراکسی کےطور پرشرمناک کردارخطےکی سلامتی کیلئےچیلنج بن گیا۔

بنگلہ دیشی جریدہ دی مسلم ٹائمزکےمطابق پاکستان نے4 سالہ سفارتی کوششوں کے بعدافغانستان میں موجوددہشتگردوں کےٹھکانوں پرکارروائی کی۔ طالبان رجیم کےجارحانہ رویےاورعدم تعاون کی وجہ سےقطراورترکیہ کی ثالثی کی کوششیں بےسود رہیں۔

فتنہ الخوارج کی پشت پناہی اورافغان سرزمین کے استعمال کیوجہ سے پاکستان کوطالبان کیخلاف کارروائی پرمجبورکیا۔ علاقائی عدم استحکام کوسمجھنےکیلئےبھارت اسرائیل تعلقات اورافغان طالبان کےپراکسی کردارکاجائزہ لیناہوگا۔

دی مسلم ٹائمز کےمطابق افغانستان دہشتگرد گروہوں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ بن چکاجو جنوبی اور وسطی ایشیا میں استحکام کومتاثرکررہاہے۔ 

ماہرین کے مطابق افغان سرزمین سےسرحد پارحملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلح گروہوں کیلئےسازگارماحول طویل المدتی علاقائی امن کیلئےخطرہ ہے۔ پاکستان طویل عرصےسےافغان طالبان کی جانب سےدہشتگردوں کی پشت پناہی کی نشاندہی کررہاجس کی عالمی برادری بھی تائید کررہی ہے۔

Watch Live Public News