ایرانی پارلیمنٹ  کمیشن نے آبنائے ہرمز پر ٹول نافذ کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی

ایرانی پارلیمنٹ  کمیشن نے آبنائے ہرمز پر ٹول نافذ کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی

(ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کمیشن   کی جانب سے آبنائے ہرمز پر ٹول نافذ کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  پیر کے روزایران کی   پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز ایک اہم آبی گزرگاہ، جو تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے، جو  مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عملاً بند ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کمیٹی کے ایک رکن کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس منصوبے میں "مالیاتی انتظامات اور ریال پر مبنی ٹول سسٹم" شامل ہے۔

اس منصوبے میں یہ بھی شامل ہے کہ " امریکہ اور صیہونی ریاست" کو اس راستے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ دیگر ممالک کو ایران پر پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کی بات بھی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News