پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت،بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت،بڑی خبر آگئی
کیپشن: پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت،بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ہائیکورٹ کو آگاہ کیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ چاہیں تو نئی درخواست دائر کرکے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ روات میں جلسے کی اجازت کے اقدام کو چیلنج کریں گے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

Watch Live Public News