اسموگ تدارک کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے اہم احکمات جاری کر دیئے

اسموگ تدارک کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے اہم احکمات جاری کر دیئے
سورس: ویب ڈیسک

لاہور: اسموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ، عدالت کی جانب سے اہم احکمات جاری کر دیئے گئے۔

عدالت کی جانب سے لاہور کے تمام سرکاری پارکوں کی دیکھ بھال کے لیے پی ایچ اے کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اگلی سماعت پر عید کے باعث مارکیٹوں کا وقت بڑھانے کا حکم جاری کردیا جائے گا ۔

نمائندہ پی ڈی ایم اے نے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے ہفتے میں پنجاب میں شدید ہیٹ ویووز کی پیشینگوئی ہوئی ہے ۔ ہیٹ ویووز سے پنجاب میں 50 پلیس ٹمپریچر جارہا ہے ۔

عدالت نے کہا کہ ہیٹ ویووز میں اضافہ ہمارے لیے افسوسناک ہے ۔ اس گرمی میں پودے متاثر ہورہے ہیں ۔

وکیل سی بی ڈی نے کہا کہ سی بی ڈی نے بارشوں کا پانی محفوظ کرنے کے لیے دو ٹینک بنا دیے ہیں ۔ عدالت نے سی بی ڈی کے اقدام کی تعریف ۔ 

جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ بارشی پانی کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

Watch Live Public News