ویب ڈیسک: کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا میں دھماکہ، دو افراد شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی پر ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔
قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اور اسکا بھائی عبدالنافع بازئی شہید ہوئے ہیں۔
