لاہور؛ پولیس اہلکار نے بیوی کو مبینہ طور پر قتل کردیا

لاہور؛ پولیس اہلکار نے بیوی کو مبینہ طور پر قتل کردیا

ویب ڈیسک: لاہور ،ہنجروال کے علاقے میں پولیس اہلکار نے بیوی کو مبینہ طور پر قتل کردیا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کا مقدمہ پولیس اہلکار اور اسکے دو ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا گیا،  مقدمہ مقتولہ کے بھائی کاشف کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

 ایف آئی آر  کے مطابق شمائلہ کی سات سال قبل عامر نامی پولیس اہلکار کی ساتھ شادی ہوئی تھی،  مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے باعث شمائلہ میکے آئی ہوئی تھی ۔

پولیس اہلکار عامر نے صلح کے بہانے گھر بلایا اور مبینہ طور زہر دیکر کے قتل کیا ۔ 23 سالہ بہن شمائلہ کو اسکے شوہر  عامر اور اسکے دو ساتھیوں نے قتل کیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Watch Live Public News