(ویب ڈیسک) آئرش شائقین نے میچ کے دوران فلسطینی جھنڈوں سے مزین ٹینس بالز میدان میں پھینک کر کھیل روکا دیا۔
میزبان آئرلینڈ اور قطر کے میچ کے درمیان فلسطینی پرچم اور “اسٹاپ دی گیم” والے گیندیں پھینکی گئیں۔احتجاج کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکا گیا۔
آئرش شائقین نے قطر کے خلاف دوستانہ میچ میں فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔احتجاج آئرش فٹبال ایسوسی ایشن کے اسرائیل کے خلاف میچز کھیلنے کے فیصلے پر کیا گیا۔
شائقین کی جانب سے “ فری فلسطین” کے نعرے لگانے پر کچھ افراد کو اسٹیڈیم سے باہر بھی نکالا گیا۔ آئرش شائقین نے آئرلینڈ اور اسرائیل کے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچز کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے شیڈول کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یوئیفا میچز کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔