پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری

(ویب ڈیسک ) محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی۔

محکمہ پاسپورٹ نے  رولز میں ترمیم کردیں۔ محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی۔اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، پاکستان کا کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے۔ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ  فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا،  نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہونگے۔

Watch Live Public News