ویب ڈیسک: سینئر لیگی رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کودینا ہو گی۔ کابل کی طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کردے۔ دہشتگردی پر پاکستان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے۔ اب پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے دوٹوک پیغام دیا کہ افغانستان کی سرزمین سے دراندازی مکمل بند ہونی چاہیے۔ ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب نیازی لاء نہیں چلے گا۔ خیبرپختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہے۔