نیشنل سائبرکرائم کے6افسران سے سوا4کروڑ روپے سے زائد ریکور کرلیے گئے

نیشنل سائبرکرائم کے6افسران سے سوا4کروڑ روپے سے زائد ریکور کرلیے گئے
کیپشن: نیشنل سائبرکرائم کے6افسران سے سوا4کروڑ روپے سے زائد ریکور کرلیے گئے

ویب ڈیسک: لاہور کی ضلع کچہری میں رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے چھ افسران کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی کی جانب سے ملزمان سے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے کی ریکوری کر لی گئی۔ 

ایف آئی نے ملزمان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم علی رضا سے 70 لاکھ ریکور کئے گئے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم زوار سے نو لاکھ ریکور کئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یاسر گجر سے 19 لاکھ ریکور کئے گئے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ 48 ہزار ریکور کئے گئے۔ 

تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل  ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سے ایک کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ریکور کئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News