(ویب ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں ہیں۔
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے گفتگو کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس تھا، پی پی اور کشمیر کی تاریخ سامنے ہے،پی پی کی بنیاد کشمیر کاز کیوجہ سے رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر جگہ کشمیر کا مقدمہ رکھا ہے، پی پی نے پچھلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا،بانی پی ٹی آئی کا حکومت تھا اسٹیبلشمنٹ کا رول سب کے سامنے تھا،ان حالات میں بھی پی پی کے امیدواروں نے سخت حالات کا مقابلہ کیا، پی پی نے الیکشن جیتا تھا مگر جیت کو ہار میں بدل دیا گیا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے، عوام کی نمائندگی کرنا جانتی ہے، آزاد کشمیر میں عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہمارا امتحان ہوگا، ہر ایم ایل اے اور کارکن کا مقصد عوامی خدمت ہونا چاہیے، کشمیر کے عوام کے مطالبات اور خواب پیپلز پارٹی کے لیے امانت ہیں، اس امانت پر عمل درآمد کی ذمہ داری خود اٹھاؤں گا۔