ویب ڈیسک: امریکا اور بھارت کےدرمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدہ طے پاگیا، امریکی وزیرِ دفاع پِیٹ ہیگسیتھ اور بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے معاہدے پردستخط کردئیے۔
معاہدے پردستخط کی تقریب آسیان دفاعی وزرائے اجلاس پلس کے موقع پر کوالالمپور میں ہوئی۔
امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور معلومات کے اشتراک کو مزید مضبوط بنائے گا۔
یہ فریم ورک علاقائی استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔
سوشل میڈیاپرٹویٹ کیا گیا کہ ’’ہمارے دفاعی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں، یہ دونوں افواج کے درمیان مزید گہرے اور بامعنی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔‘‘