پاکستان نے امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لے  لیا

پاکستان نے امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لے  لیا

(ویب ڈیسک ) ترجمان دفترخارجہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، خطے پر امریکا بھارت دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی  کا کہنا ہے کہ مسلح افواج بھارتی فوجی مشقوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 

انہوں  نے کہا کہ یہ سوال  کہ پاکستان نے کتنے بھارتی جنگی جہاز گرائے؟ بھارت سے پوچھنا چاہیے، حقیقت بھارت کے لیے شاید بہت تلخ ہو ۔ 

طاہر اندرابی نے  کہا کہ پاک افغان تعلقات میں پیشرفت بھارت کو خوش نہیں کرسکتی لیکن بھارت کی خوشنودی یا ناراضی پاکستان کے لیے معنی نہیں رکھتی۔ 

واضح رہے کہ امریکا اور بھارت کی جانب سے 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں ۔اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کی فوج کیلئے جنگی سازوسامان کی خریداری اور سہولتوں کی دستیابی کی راہ ہموار ہوگی۔

Watch Live Public News