ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں تاریخ رقم کر دی۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والےبیٹر بن گئے، قومی بیٹرنے روہت شرما کا 4 ہزار 231 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
???? MILESTONE ALERT - Babar Azam is now the leading run-scorer in men's T20Is pic.twitter.com/Iql4oPVTRi
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 31, 2025
بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا۔انہوں نے اپنی اننگز کا 9 واں رنز مکمل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔
سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم کو ان کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 9 رنز درکار تھے ۔
بابر اعظم نے اس وقت 130 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچ کھیل رکھے ہیں جس میں وہ 4234 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔