رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن ن لیگ میں شامل

رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن ن لیگ میں شامل

سینیئر صحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ اور رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا.

میاں نوازشریف کا آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کو ٹیلی فون، جگنو محسن حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے باقاعدہ ن لیگ میں شامل ہو گئیں . دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کاش کسی نے عمران خان کو بتایا ہوتاسونامی تباہی کا نام ہوتاہے، ملکی معیشت کا دھڑن تختہ ہوگیاہے، عمران نیازی ٹی وی پر زیادہ بدتمیزی کرنے والوں کو انعام دیتے ہیں یشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ چیخ چیخ کر کہ رہی ہے کوئی کرپش نہیں ہوئی، شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کی قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا، رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے پارٹی میں شمولیت کا بہترین فیصلہ کیا.

اس موقع پر جگنو محسن کا کہنا تھا کہ شریف برادران اور حمزہ شہباز کا شکریہ اداکرتی ہوں ، حلقے کے عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا، شہباز شریف نے وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے میرے سماجی کاموں کی تعریف کی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔